پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں اضافوں کا سلسلہ جاری

0

نئی دہلی: آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعہ کے روز مسلسل دوسرے دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔
آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں ڈیزل 22 سے 26 پیسے اور پیٹرول 17 سے 19 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا ۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل پانچ دن تک اضافے کے بعد 25 نومبر کو دونوں ایندھن کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ 20 نومبر کو 48 دن تک مستحکم رہنے کے بعد پہلی بار دونوں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔
پٹرول آج مزید  19  پیسے اور ڈیزل 24 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔ دہلی میں پٹرول 81.89 روپے جب کہ ڈیزل 71.86 روپے ،ممبئی میں پٹرول 88.58 روپے اور ڈیزل 78.38 روپے، کولکتہ میں پٹرول 83.44 روپےاور ڈیزل 75.43 روپے اور چنئی میں پٹرول84.91 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 77.70 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS