ہندوستان میں پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر مزید اضافہ

0

نئی دہلی : سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پانچ دن کے بعد بدھ کے روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا جس کی وجہ سے ممبئی میں پیٹرول کی قیمت 91 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گئی اور یہاں ریکارڈ قیمت سے محض 27 پیسے کم ہے ۔
 ممبئی میں آج پٹرول 91.07 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے،جو 4 اکتوبر 2018 کی ریکارڈ قیمت 91.34 روپےسے محض 27 پیسے کم ہے۔       
 تیل کمپنیوں نے 29 دن تک قیمتیں مستحکم رہنے کے بعد دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں 06 اور 07 جنوری کو اضافہ کیا  تھا اور اس کے بعد قیمتیں پانچ دن مستحکم رہیں۔ 6 اور 7 جنوری کو پٹرول 49 پیسے فی لیڑ جب کہ ڈیزل 51 پیسے مہنگا ہوا تھا۔    
 بدھ کے روز دارالحکومت میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 25 ۔ 25 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے بعد دہلی میں پیٹرول نئی ریکارڈ سطح 84.45 روپے پر پہنچ گیا ہے۔ ڈیزل 74.63 روپے فی لیٹر ہوگیا ۔ 7 جنوری کو دہلی میں پٹرول کی قیمت ریکارڈ 84.20 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی تھی۔ اس سے قبل 4 اکتوبر 2018 کو دارالحکومت میں پٹرول کی قیمت 84 روپے فی لیٹر ریکارڈ سطح پر تھی۔  
  بین الاقوامی مارکیٹ میں نئے سال میں خام تیل کی قیمتوں میں مضبوطی کا رجحان ہے۔ تیل برآمدات کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپی ای سی) مارچ میں بھی پیداوار میں کمی جاری رکھنے پررضا مند ہو گئی جس سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ 
آج دہلی میں پٹرول 84.45 روپے اور ڈیزل 74.63 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے اور ممبئی میں پٹرول 91.07 روپے اور ڈیزل 81.34 روپے پر پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح کولکاتہ میں بھی پٹرول 85.92 روپے اور ڈیزل 78.22 روپے اور چنئی میں پٹرول 87.18 روپے اور ڈیزل 79.95 روپےتک پہنچ گیا ہے۔
آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں : 
شہر       پٹرول            ڈیزل
دہلی   84.45    74.63   
ممبئی  91.07   81.34
چنئی  87.18   79.95           
کولکتہ 85.92   78.22 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS