پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں23 ویں دن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی 

0

نئی دہلی : امریکہ اور دنیا کے متعدد متمول ممالک میں عالمی وبا کووڈ ۔19 پھیلنے سے ایک بار پھر اتوار کے روز گھریلو مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
دنیا بھر میں ایک بار پھر کووڈ ۔19 کے کیسز بڑھ رہے ہیں جس سے خام تیل کی طلب میں کافی حد تک کمی آئی ہے اور اس کی قیمت بھی ایک بار پھر 40 ڈالر فی بیرل
پر آگئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں آخری بار 2 اکتوبر کو کٹوتی کی گئی تھی جب کہ پٹرول کی قیمت گذشتہ 33 دنوں سے مستحکم ہے۔
پٹرول کی قیمت میں آخری بار 22 ستمبر کو 7 سے 8 پیسے فی لیٹر تخفیف کی گئی تھی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے امریکہ اور یورپ میں مانگ کے بارے میں
تشویش پائی جاتی ہے۔
انڈین آئل (آئی او سی ایل) کے مطابق دہلی میں آج پٹرول 81.06 روپے جبکہ ڈیزل 70.46 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔
ممبئی میں پٹرول 87.74 روپے اور ڈیزل 76.86 روپے ،کولکتہ میں پٹرول 82.59 اور ڈیزل 73.99،چنئی میں پٹرول کی قیمت 84.14 روپے فی لیٹر
اور ڈیز ل کی قیمت 75.99 روپے فی لیٹر رہی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS