پولیس تصادم میں ایک پولیس کانسٹبل و تین بدمعاشوں زخمی

0

پرتاپ گڑھ : اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے تھانہ سٹی کوتوالی پولیس و سواٹ ٹیم کی شہر کے رام لیلہ میدان کے نزدیک گزشتہ منگل و بدھ کی شب چیکنگ کے دوران بدمعاشوں سے ہوئے تصادم میں جوابی فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے ایک پولیس کانسٹبل و تین بدمعاش سمیت چار افراد زخمی ہو گئے ۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ شیوہری مینا نے بتایا کہ جرائم کے واقعات پر قابو پانے کے لیئے سٹی کوتوالی پولیس و سواٹ ٹیم مشترکہ طور پر شہر (ضلع ہیڈکواٹر) میں گزشتہ شب چیکنگ کر رہی تھی کہ مخبر سے  ملی اطلاع  کے مطابق کچھ مشتبہ افراد رام لیلہ میدان کے نزدیک جمع ہیں جب پولیس وہاں پہونچی تو بدمعاشوں نے فائرنگ شروع کر دی ، پولیس کی جوابی فائرنگ میں گولی لگنے سے پولیس کانسٹبل کرشن کانت (24) و تین بدمعاش زخمی ہو گئے ۔ زخمی بدمعاشوں  نے اپنا نام پنیت سونی (23)،شبھم جائسوال (25) و فہیم صدیقی (28)بتایا۔ ان کے قبضے سے تین طمنچے برآمد ہوئے ہیں ۔
زخمیوں کو علاج کے لیئے ضلع اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔  تحقیقات جاری ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS