پنجاب میں ٹیلی کام ٹاوروں میں توڑ پھوڑ سے  ڈیڑھ کروڑ موبائل صارفین متاثر

0

نئی دہلی :مرکزی حکومت کے تین نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج  کے کے دوران ٹیلی کام ٹاوروں میں توڑ پھوڑ سے کنکٹی وٹی خدمات بری طرح متاثر ہوا ہے جس سے  تقریبا 1.5  کروڑ صارفین متاثر ہوئے ہیں،اور کورونا بحران میں گھر سے پڑھائی کررہے اسٹوڈنٹس اور’ورک ٹو ہوم‘پروفیشنلز سب سے زیادہ پریشان ہیں۔ 
آج کسانوں کے مظاہرے کا 35 واں دن ہے،جب کہ آج حکومت کے ساتھ مذاکرات کا ساتواں دور ہونا ہے۔ ان سب کے درمیان ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی  یہ احتجاج  مزید مشتعل  ہوتاجارہاہے ۔ پہلے ریل اور سڑکوں کو روکا جارہا تھا،لیکن اب آہستہ آہستہ  توڑ پھوڑ  کے واقعات میں بھی اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی)کے مطابق،پنجاب میں تین اعشاریہ نو کروڑ موبائل صارفین ہیں۔ ان میں سے ،ریلائنس جیو کے مطابق اس کے تقریبا 1.5 ڈیڑھ کروڑ صارفین ہیں۔
پنجاب میں احتجاج کے نام پر ریلائنس سے ناراض کسانوں کی کارروائی سے   جیو کے لگ بھگ 2000 موبائل ٹاور زکو نقصان  پہنچایاگیاہے۔  وزیر اعلیٰ  کیپٹن امریندر سنگھ کے انتباہ  کا بھی کوئی  اثر نہیں ہوا ہے۔ منگل کے روز  سیلولر آپریٹرز ایسوسی ایشن آف انڈیا (سی او آئی اے)نے بھی ٹاوروں میں توڑ پھوڑ سے کنکٹی وٹی کا  سسٹم خراب ہوجانے پر تشویش ظاہر کی ہے۔  خیال رہے سی او اے آئی  ریلائنس جیو ، ایئرٹیل اور ووڈافون آئیڈیا کمپنیوں کی نمائندہ  ایسوسی ایشن ہے۔
کسانوں کی تحریک کے حامیوں کا غصہ ریلائنس جیو کے ٹاوروں پر زیادہ نظر آ رہا ہے کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ مکیش امبانی اور اڈانی کی کمپنیوں کو نئے زرعی قوانین سے سب سے زیادہ فائدہ ملے گا ، حالانکہ نہ ہی امبانی کے ریلائنس گروپ اور نہ ہی اڈانی کی کمپنیاں  کاشتکاروں سے اناج خریدنے کے کاروبار میں ہیں۔ صرف یہی نہیں رام دیو کی پتنجلی کی مصنوعات  کے خلاف بھی آواز اٹھنی  شروع ہوگئی ہے۔
چیف منسٹر کیپٹن امریندر سنگھ کا انتباہ اور کسان تنظیموں کی اپیلیں بے اثر ثابت ہوئی ہیں۔ ٹیلی کام کمپنیوں کی مشترکہ ایسوسی ایشن  ایئرٹیل ،ووڈا آئیڈیا اور ریلائنس جیو اور ٹاور کمپنیوں کی ایسوسی ایشن،ٹاور اینڈ انفراسٹرکچر پرووائڈر ایسوسی ایشن(ٹی اے آئی پی اے )نے بھی اپیل کی ہے کہ وہ پنجاب میں ٹاور کو نقصان نہ پہنچائیں۔ وزیر اعلی کے سخت کارروائی کے انتباہ کے باوجود  توڑ پھوڑ جاری ہے۔ سرکاری احکامات کی واضح کمی  بھی نظر آرہی ہے۔ تاہم ، پولیس یقینی طور پر حرکت میں آگئی ہے۔
ریلائنس جیو کچھ ٹاوروں کی تیزی سے مرمت کررہا ہے جو پچھلے کچھ دنوں میں توڑ پھوڑ  کے سبب تباہ ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق  کل شام یعنی منگل کے روز 826 سائٹس ڈاؤن تھیں ۔ ریاست میں جیو کے پاس نو ہزار ٹیلی کام ٹاورز ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS