این آر سی ابھی نہیں ہوگا نافذ: مرکزی وزیر

0

نئی دہلی: داخلی امور کے مرکزی وزیر مملکت جی کشن ریڈی نے مرکزی حکومت کے موقف کی وضاحت کی ہے۔ انہوں نے نیشنل رجسٹر آف سٹیزن آف انڈیا (این آر سی ) کے حوالے سے وضاحت کی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ فی الحال مرکزی حکومت این آر سی نافذ کرنے نہیں جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ این آر سی کی فہرست نافذ کرنے کے لیے ابتک تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے۔ اور مرکزی حکومت اس معاملے پر کسی سے بات کرنے کے لیے راضی نہیں ہے۔ یہ کب نافذ کیا جائے گا پتہ نہیں ہے کیوں کہ ابتک اس کی تیاری نہیں کی گئی ہے۔ این آر سی کا ڈرافٹ تیار نہیں کیا گیا ہے، نہ ہی کابینہ میں اسے منظوری ملی ہے اور قانونی طریقے سے اس کا خاکہ بھی تیار نہیں کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ملک میں این آر سی اور شہریت قانون کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ اور جمعرات کے روز تو ملک بھر میں پر تشدد احتجاج ہوئے، جس میں سیکڑوں افراد زخمی ہوئے تو کہیں کہیں سے اموات کی بھی خبریں آئی ہیں۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS