مہاراشٹر میں  لاک ڈاؤن یا رات کے کرفیو کا منصوبہ نہیں: ادھو ٹھاکرے

    0

    ممبئی:مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے اتوار کے روز کہا کہ وہ ریاست میں کوئی نیا لاک ڈاؤن یا رات کا کرفیو نافذ کرنے کے حق میں نہیں ہیں کیونکہ فی الحال کورونا وائرس کنٹرول میں ہے۔
    مسٹر ٹھاکرے نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ریاست کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے  لوگوں سے مقررہ ہدایات کی پیروی کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ اگلے چھ مہینے کے لئے ماسک لگانا لازمی ہے تاکہ اس عالمی وبا کا خاتمہ ہوسکے۔
    انہوں نے کہا کہ "احتیاط برتنا علاج کروانے سے بہتر ہے۔ کم سے کم چھ مہینے تک عوامی مقامات پر ماسک پہننے کی عادت بنائیں"۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS