نتیش نے کابینہ کے ساتھیوں کے مابین محکموں کی تقسیم کی

0

 بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے آج اپنے کابینہ کے ساتھیوں کے مابین محکموںکی تقسیم کی ۔
گورنر پھاگو چوہان نے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے مشورے پر ان کے کابینہ کے ساتھیوں کو محکموں کا کام الاٹ کر دیا ۔ کل ہی مسٹر نتیش کمار نے وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیا تھا ۔ ان کے ساتھ کابینہ کے 14 اراکین نے بھی عہدہ اور رازداری کا حلف لیا تھا۔
وزیراعلیٰ مسٹر کمار نے داخلہ ، جنرل ایڈمنسٹریشن ، کابینہ سکریٹریٹ ، نگرانی ، الیکشن اور ایسے محکمے جو کسی دیگر کو الاٹ نہیںکئے گئے ہیں انہیں اپنے پاس رکھا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ان کی کابینہ میں نائب وزیراعلیٰ بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے تار کشور پرساد کومالیات اور کمرشیل ٹیکس ، ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، آفات مینجمنٹ اور شہری ترقیات ورہائش محکمہ اور دوسری بی جے پی کی نائب وزیراعلیٰ رینودی یو کو پنچایتی راج ، پسماندہ اور انتہائی پسماندہ طبقہ فلاح اور صنعت محکمہ کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔
اسی طرح جنتال یونائٹیڈ ( جے ڈی یو) کے وجے کمار چودھری کو پارلیمانی امور ، اطلاعات ورابطہ عامہ محکمہ ، دیہی ورکس ، دیہی ترقیات اور آبی وسائل ، بجندر پرساد یادو کوتوانائی ، منصوبہ اور ترقیا ت ، امتناع منشیات ، ایکسائز اور رجسٹریشن اور خوراک و صارفین تحفظ ، اشوک چودھری کو عمارت تعمیرات ، سائنس وٹیکنالوجی ، اقلیتی فلاح اور سماجی فلاح محکمہ ، میوا لال چوھری کو تعلیم ، شیلا کماری کو ٹرانسپورٹ ، ہندوستانی عوام مورچہ ( ہم ) کے سنتوش کمار سمن کو چھوٹی آبی وسائل اور درج فہرست ذات اور قبائل فلاح ، ویکاس شیل انسان پارٹی ( وی آئی پی ) کے صدر مکیش سہنی کو مویشی اور ماہی پروری محکمہ سپرد کیا گیا ہے ۔
وہیں ، بی جے پی کے منگل پانڈے کو ایک بار پھر وزارت صحت کی ذمہ اری ملی ہے ۔ اس کے علاوہ انہیں سڑک تعمیرات اور فن و ثقافت محکمہ کی بھی ذمہ داری دی گئی ہے ۔ بی جے پی کے امریندر پڑتاپ سنگھ کو زراعت ، کو آپریٹیو اور گنا صنعت ، رام پریت پاسوان کو پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ، جیویش کمار کو سیاحت ، لیبر وسائل اور کانکنی محکمہ ، اور رام صورت رائے کو محصولات اور اصلاحات اراضی اور قانون محکمہ کی ذمہ داری دی گئی ہے

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS