جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ آج، محصولات کے نقصان کی تلافی پر ہوگا غور و خوض

0

نئی دہلی: مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتا رمن کی صدارت میں جمعرات کو جی ایس ٹی کونسل کی 41 ویں میٹنگ ہوگی جس میں اس ٹیکس نظام کے نافذ ہونے سے ریاستوں کے محصول میں ہوئے نقصان کی تلافی کے لئے خاص طور پر غور و خوض ہوگا۔
ورچوول طریقے سے منعقد ہونے والی اس میٹنگ میں خزانہ کے وزیر مملکت انوراک ٹھاکر کے علاوہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزیر خزانہ اور مرکر نیز ریاستوں کے سینئر افسران موجود رہیں گے۔
میٹنگ میں جن متبادل پر غور کیا جاسکتا ہے، ان میں بازار سے قرض، سیس کی شرح میں اضافے یا معاوضہ سیس کے دائرہ کار میں آنے والے سامان کی تعداد میں اضافہ بھی شامل ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS