سری نگر اور بارہمولہ میں این آئی اے کے چھاپے

    0

    سری نگر: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے)نے منگل کی صبح وسطی کشمیر کے ضلع سری نگراورشمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں چھاپے ڈالے۔
    سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے نے منگل کی صبح سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک ٹیم کے ہمراہ بارہمولہ کے پلہالن پٹن میں غلام رسول وازہ اور طارق احمد(سابق سرپنچ)جس کو پولیس نے سال گزشتہ منشیات کارو بار کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا، کی رہائش گاہوں پر چھاپے ڈالے اور اس کے علاوہ بونیار اوڑی اور کانسی پورہ میں بھی دو مقامات پر چھاپے ڈالے۔
    انہوں نے کہا کہ وسطی کشمیر کے ضلع سری نگر کے ایس اے کالونی نوگام میں تفضل پارمو ولد عبدالرشید پارمو کی رہائش گاہ پر چھاپے ڈالے۔
    ذرائع نے بتایا کہ تاہم وہاں این آئی اے کی ٹیم کو والدین سے معلوم ہوا کہ تفضل پیر باغ سری نگر میں رہائش پذیر ہے۔
    انہوں نے کہا کہ این آئی اے ٹیم نے تفضل کے ایک بھائی کو اپنے ساتھ لے کر پیر باغ میں واقع اس کی رہائش گاہ پر چھاپہ ڈالا۔
    دریں اثنا پولیس ذرائع نے بتایا کہ تمام ان مقامات پر تلاشیوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم فی الوقت کسی بھی شخص کی گرفتاری یا چیز کی ضبطی کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS