نیپال میں سیلاب میں 23 افراد ہلاک، 50 لاپتہ

    0

    کھٹمنڈو: نیپال کے صوبہ گنڈکی میں شدید بارش سے سیلاب اورزمین کھسکنے کے بعد امدادی اور بچاؤ اہلکاروں نے 23 افراد کی لاشیں برآمد کیں جب کہ 50 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
    ہفتہ کے روز کھٹمنڈو پوسٹ نے مقامی انتظامیہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ مایاگڈی ضلع کے مرنگ گاؤں سے 10 اور تھڈاکھانی سے ایک لاش برآمد کی ہے۔مغربی وسطی نیپال میں، جمعرات کی شام سے جمعہ کی صبح تک موسلادھار بارش کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث چار اضلاع میں 43 لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، جس سے 400 سے زیادہ افراد متاثر ہوئے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS