آبکاری ایکٹ کے تحت بھوپال میں چھ معاملوں میں کی گئی راسوکا کی کارروائی

    0

    بھوپال: مدھیہ پردیش کے ضلع بھوپال میں آبکاری ایکٹ کی دفعات کے تحت بنائےگئے معاملوں میں پہلی بار چھ لوگوں کے خلاف قومی سکیورٹی ایکٹ(راسوکا) کی کارروائی کی گئی ہے۔
    سرکاری اطلاع کے مطابق بھوپال کلیکٹر اور ضلع جیوڈیشیل مجسٹریٹ اویناش لوانیا نے ضلع میں آبکاری ایکٹ کی دفعہ کے تحت بنائے گئے معاملوں پر کل راسوکا کے تحت چھ لوگوں پر کارروائی کی ہے۔
    پولیس اور آبکاری محکمے کی جانچ کے بعد جن چھ مجرموں کےخلاف راسوکا لگائی گئی ہے،ان میں جہانگیر آباد تھانہ علاقے کے رہنے والے مکیش دھاکڑ عرف مکیش ٹنکی اور پپلانی تھانہ علاقے کے رہنے والے رمیش کشواہا،ونود کشواہا،گوری شنکر کیتھوریا،دھیرج شرما اور کشن شاکیہ شامل ہیں۔
    بتایا گیا ہے کہ مرینا کے واقعہ کے بعد کلیکٹر لوانیا نے سخت ہدایت جاری کی ہے کہ ضلع نے کہیں بھی غیر قانونی شراب فروخت نہیں ہونی چاہئے۔ اس کے بعد آبکاری اور پولیس کی مشترکہ ٹیمیں دیسی شراب کے غیر قانون کاروبار میں ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی کررہی ہے۔ ابھی تک 127 معاملے آبکاری ایکٹ کے تحت درج کئے گئے ہیں۔کارروائی کےدوران 1308 لیٹر شراب اور 52ہزار کلوگرام مہوا لاہن اور دو گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS