کووڈ-19: ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں،1540 نئے کیسز،40 اموات

0

نئی دہلی: ہندوستان میں کورونا وائرس کے قہر میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، ہندوستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17656 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس وبا کے 1540 نئے کیسز منظر عام پر آئے ہیں اور 40 افراد کی موت ہوئی ہے۔ ملک میں اب تک کل 559 افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ حالانکہ 2842 مریض اس عالمی وبا سے صحتیاب ہونے میں کامیاب رہے ہیں۔ غور طلب ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے مسلسل بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں 3 مئی تک توسیع کردی گئی ہے۔ حالاںکہ 20 اپریل یعنی آج سے لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں میں کچھ نرمی کی گئی ہے جہاں کورونا کیسز کم ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS