ممبئی: گرجا گھروں میں اجتماعی عبادتوں کا انعقاد نہیں کیا لیکن آن لائن عبادت کا انعقاد عمل میں آیا

    0

    ممبئی: شبینہ کرفیو پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی اور دیگر سرکاری بندشوں کے تحت آج ممبئی میں مقیم عیسائی برادری نے اپنا تہوار انتہائی سادگی سے منایا اور گھروں میں بیٹھ کر انہوں نے آن لائن عبادتوں میں حصہ لیا۔
    کرونا وباء کے چلتے مہاراشٹرا کی ریاستی حکومت نے کرسمس کے لئے جو رہنمایانہ اصول مرتب کئے گئے اسکے تحت بیشتر گرجا گھروں (چرچ)نے اجتماعی عبادتوں کا انعقاد نہیں کیا تھا البتہ محض پچاس افراد کی موجودگی میں مقدس عبادت "ماس پرئر" کا انعقاد کیا گیا تھا جبکہ چرچ سے براہ راست عبادات آن لائن نشر کی جا رہی تھی جس سے گھر بیٹھے عیسائی برادری اس میں شریک ہوئی تھی اور شبینہ  کرفیو کی وجہ سے پہلی بار روایتی نصف شب عبادات یغی کہ مڈ نائٹ پریئر کا انعقاد عمل میں نہیں آیا ۔
     تاہم چرچ سے آن لائن ٹیلی کاسٹ کے ذریعے لوگوں نے آدھی رات کے اجتماع میں شرکت کی۔کل رات سے ہی پولیس کی بھاری جمعیت کو گرجا گھروں کے باہر مستعد دیکھا گیا
    ماہم چرچ اور مضافات کے  باندرہ نامی علاقے میں واقع مشہور ماونٹ میری چرچ کو سجایا گیا تھا حالانکہ گرجا گھر کے دروازے رات میں بند تھے لیکن کئی افراد کو چرچ کےدروازوں کے باہر کھڑے رہ کر عبادات کر تے دیکھا گیا۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS