جب انتخابات یا کوئی پریشانی آتی ہے تو کسانوں کے اکاؤنٹ میں پیسے جمع ہوتے ہیں: این سی پی

    0

    ممبئی:  وزیراعظم مودی کے ذریعے کسانوں کے اکاؤنٹ میں پیسے جمع کرنے کے اعلان پر این سی پی نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب انتخابات آتے ہیں یا حکومت پر کوئی پریشانی آتی ہے تو کسانوں کے اکاؤنٹ میں پیسے جمع ہوتے ہیں۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ کسانوں کے اکاؤنٹ میں جمعہ یعنی آج 6-6 ہزار روپئے جمع کیئے جائیں گے۔
    نواب ملک نے سوال وزیراعظم سے سوال کیا کہ کسانوں کو  چھ ہزار روپئے دیتے ہیں اور پھر ان کی واپسی کے لیے کسانوں کو نوٹس بھی روانہ کرتے ہیں، آخر یہ ہوکیا رہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کسانوں سے بات چیت کرنے والے ہیں اور اس بات چیت میں بی جے پی کے ہی کارکنان نظر آئیں گے اور پریس کانفرنس کے ذریعے جھوٹی تشہیر کرائی جائے گی۔ 
    نواب ملک نے کہا کہ ریاست میں  دیوندرفڈنویس اور چندرکانت پاٹل پونے میں احتجاج کررہے ہیں۔ ایک حزبِ مخالف لیڈر اور دوسرے بی جے پی کا ریاستی لیڈر ہیں۔ انہیں ودربھ ومراٹھواڑہ میں کوئی نہیں پوچھتا،اسی لیے ان پر یہ وقت آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کبھی کسانوں کی پارٹی نہیں رہی بلکہ کسانوں کے پیداوار کی لوٹ کرنے والی پارٹی ہے۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS