فیلڈ ملازمین کو پی پی ای کٹ اور ماسک مہیا کرائے جائیں:کمل ناتھ

    0

    نئی دہلی: مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی کمل ناتھ نے ریاست کی بی جےپی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی حفاظت 
    کے لئے اپنی جان جوکھم میں ڈال کر’فیلڈ‘ میں کام کرنے والے سبھی ملازمین کو پی پی ای کٹ اور ماسک مہیا کرائے جائیں۔ کمل ناتھ نے ٹویٹ کے ذریعہ کہا’میں آج ایک بار پھر حکومت سے یہ مطالبہ کررہا ہوں کہ عوام کی حفاظت کے لئے اپنی جان کو جوکھم میں ڈال کر کام کرنے والے ڈاکٹروں 
    ،طبی اہلکاروں، پولیس اہلکاروں،میڈیکل اسٹاف ،آشا ورکر،افسر ملازم ہی جس طرح بڑی تعداد میں کورونا سے متاثر ہوتے جارہے ہیں، سبھی کو فوری طورپر پی پی ای کٹ اور ماسک 
    سے لےکر حفاظت کے ضروری وسائل مہیا کرائے جائیں۔‘
    سابق وزیراعلی  نے مزید کہا’یہ لوگ ہی جب محفوظ نہیں رہ پائیں گے،تو یہ عام لوگوں کی حفاظت کیسے کرپائیں گے۔‘
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS