مدھیہ پردیش: شیو راج نے ورلڈ یوتھ اسکل ڈے پر نوجوانوں کو دی مبارکباد

    0

    مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیو راج سنگھ چوہان نے ورلڈ یوتھ اسکل ڈے کے موقع پر ریاست کے سبھی نوجوانوں کو مبارکباد دی ہے۔
    چوہان نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ ’نوجوان طاقت اور ہنر کے امتزاج سے دنیا میں انقلاب آسکتا ہے۔ ہندوستان ایک ایسی قوم ہے جو نوجوانوں کی بے پناہ طاقت سے مالا مال ہے۔ میرے بچوں اپنے ہنر کو فروغ دیکر آگے بڑھو اور ریاست و ملک کی تعمیر نو میں جُٹ جاؤ۔ عزم کرو، قدم بڑھاؤ، میری نیک خواہشات تمہارے ساتھ ہیں‘‘۔

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS