کورونا وبا کے پیش نظر مہاراشٹر کے امراوتی میں پھر لاک ڈاؤن

0

مہاراشٹر :کورونا وبا کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر مہاراشٹر کے امراوتی میں ایک بار پھر لاک ڈائون کا اعلان کردیا گیا ہے۔ امراوتی کے ڈی ایم سیلیش نول نے جمعرات کی شام اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ کی شام 8بجے سے پیر صبح 7بجے تک لاک ڈائون رہے گا۔ اس دوران بازار اور دیگر ادارے بند رہیں گے۔ تاہم ضروری خدمات متاثر نہیں رہیں گی۔ وہیں ایوت محل میں لاک ڈائون تو نہیں لگایا گیا ہے لیکن کئی پابندیاں ضرور لگا دی گئی ہیں۔ امراوتی کے ضلع افسر سیلیش نول نے کہا کہ ہفتہ کے باقی دن ہوٹل اور ریستوراں سمیت تمام ادارے رات 8بجے تک کھلے رہیں گے۔ پہلے یہ رات 10بجے تک کھلے رہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ19-کے بڑھتے پیش نظر میں نے ضلع میں ہفتہ میں لاک ڈائون نافذ کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ میں لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ مستقبل میں کسی طرح کے سخت لاک ڈائون سے بچنے کے لئے وہ کووڈ سے متعلق رہنما ہدایت پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہفتہ وار لاک ڈائون کے دوران تمام بازار اور دیگر ادارے بند رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوئمنگ پول اور انڈور گیم بھی بند رہیں گے جبکہ مذہبی پروگرام میں محض 5لوگوں کو اجازت دی جائے گی۔ ایوت محل ضلع میں 28فروری تک اسکول، کالج بند رہیں گے۔ ریستوراں، تقریب ہال، شادی تقریب میں صلاحیت کے 50فیصد تک ہی لوگ جمع ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر مقامات پر 5یا اس سے زیادہ لوگ جمع نہیں ہوسکتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS