کرینہ کپورخان کے یہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش بریچ کینڈی اسپتال میں ہوئی

0

کرینہ کپورخان کے یہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش بریچ کینڈی اسپتال میںہوئی
نئی دہلی ، ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ اور اداکار سیف علی خان کی اہلیہ کرینہ کپور نے اتوار کے روز اپنے دوسرے بیٹے کی پیدائش پوئی ہے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں آ ج صبح تقریباَ 9 بجے کرینہ کپور نے بچے کی پیدائش ہوئی ۔ کرینہ کے والد رندھیر کپور نے اس خبر کی تصدیق کی ہے ۔
کرینہ سیف علی خان کی دوسری بیوی ہیں اور 2012 میں دونوں ازدواجی بندھن میں بندھے تھے ۔ کرینہ نے چار سال قبل اپنے بیٹے تیمور پیدا پوئے تھے۔
گزشتہ اگست میں سوشل میڈیا پر کرینہ کے حاملہ ہونے کی خبریں آئیں تھیں،اس کی تصدیق جوڑے نے مشترکہ بیان میں کی تھی ۔ انہوں نے کہا تھا’’ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہمارے خاندان میں ایک نیا مہمان آنے والا ہے ۔ ہمارے تمام بہی خواہوں کی نیک خواہشات اور حمایت کے لئے شکریہ‘‘۔ کرینہ کے دوسرے بیٹے کو جنم دینے کی خبر پھیلتے ہی سوشل میڈیا پر مبارکباد کا ایک سلسلہ شروع ہوگیا۔
ردھیما کپور ساہنی نے اپنے پوسٹ میں لکھا’’مبارک ہو بیبو اور سیف‘‘۔
اداکار نصیرالدین شاہ نے کرینہ کی تصویر پوسٹ کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS