کیپٹل ہل تشدد واقعہ کے لئےجانسن نے ٹرمپ کی مذمت کی

    0

    لندن: برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے کیپٹل ہل میں رونما ہوئے پرتشدد واقعہ کے لئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مذمت کی اور کہا ہے کہ امریکی صدارتی عہدے کے انتخابات پرشک وشبہات پیدا کرنا اورحامیوں کو کیپٹل ہل میں پرتشدد واقعات کے لئے اکسانا مکمل طور پر غلط ہے اور میں ان کے اقدامات کی مذمت کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان ہونے سے قبل کیپیٹل ہل عمارت (پارلیمنٹ ہاؤس) میں ٹرمپ کے حامیوں کی طرف سے برپا کئے گئے تشدد میں چار افراد کی موت ہوئی ہے ۔
    جانسن نے جمعرات کے روز کیپیٹل ہل واقعے کی مذمت کی اور پرامن اور منظم طریقے سے اقتدار کی منتقلی کی اپیل کی ۔ انہوں نے جو بائیڈن کے امریکہ کے صدر منتخب ہونے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے جمہوریت مضبوط ہوئی ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS