پڑیکل اور کوہلی کی شاندار نصف سنچری سے بنگلور چوٹی پر

0

 سلامی بلے باز دیودت پڑیکل (63) اور کپتان وراٹ کوہلی (ناٹ آوٹ 72) کی شاندار نصف سنچریوں سے رائل چیلنجرس بنگلور نے راجستھان رائلس کو سنیچر کے روز یکطرفہ انداز میں آٹھ وکٹ سے شکست دے کر آئی پی ایل 13 کی پوائنٹ ٹیبل میں تیسری جیت کے ساتھ چوٹی کا مقام حاصل کیا۔ 

بنگلور نے لیف اسپنر یوجویندر چہل (24 رن پر تین وکٹ) کی شاندار گیندبازی سے راجستھان کو 20 اوور میں چھ وکٹ پر 154 رن پر روک دیا ۔ بنگلور نے پڈیکل اور وراٹ کی نصف سنچری اننگز سے 19.1 اوورز میں دو وکٹ پر 158رن بناکر آسانی سے میچ اپنے نام کردیا۔ 

بنگلور کی چار میچوں میں یہ تیسری جیت ہے اور وراٹ کی ٹیم پوائنٹ ٹیبل میں چوٹی پر پہنچ گئی ہے جبکہ راجستھان کو چار میچوں میں دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

نوجوان بلے باز  پڑیکل نے اپنی شاندار فارم جاری رکھتے ہوئے  چار میچوں میں اپنی تیسری نصف سنچری مکمل کی ، جبکہ وراٹ نے  فارم میں واپسی کرتے ہوئے  آئی پی ایل میں اپنی 37 ویں نصف سنچری مکمل کی۔ پڑیکل نے 45 گیندوں پر 63 رنز میں چھ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ وراٹ  نے کپتان کی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے 53 گیندوں پر ناٹ آوٹ  72 رنز میں سات چوکے اور دو چھکے لگائے۔
پڑیکل اور وراٹ  نے دوسرے وکٹ کے لئے 99 رنز کی میچ جیتانے والی شراکت کی۔ آرون فنچ آٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، پڑیکل اور وراٹ  نے مضبوط شراکت کی۔  پڑیکل کو جوفرا آرچر نے بولڈ کیا۔
وراٹ نے میچ کا اختتام اے بی ڈی ویلیئرز کے ساتھ میچ کو  پانچ گیندیں باقی رہتے پہلے ہی ختم کردیا۔  ڈی ویلیئرز نے فاتح چوکا لگایا اور  10 گیندوں  میں  12 رنز بنا کر  ناٹ آؤٹ رہے۔
اس سے قبل  راجستھان نے مہیپال لومرور  کی  47 رنز  کی شاندار اننگز اور راہل تیوتیا کے ناٹ آوٹ 24 اور جوفرا آرچر کے ناٹ آوٹ 16 رن کے اہم تعاون سے چھ وکٹ پر 154 رن کا قابل دفاع اسکور بنایا لیکن یہ جیتنے کے لئے کافی نہیں تھا۔
 

راجستھان نے ٹاس جیت کر پہلے بلےبازی کی۔ راجستھان نےتیزگیندباز  انکت راجپوت کی جگہ اس میچ میں مہیپال لومرور کو ٹیم میں شامل کیا جنہوں نے اس موقع کا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے 31 گیندوں پر ایک چوکے اور تین چھکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 47 رنز بنائے۔
راہل تیوتیا نے ایک بار پھر شاندار بلے بازی کرتے ہوئے صرف 12 گیندوں میں تین چھکوں کی مدد سے 24 رنز بنائے۔ تیوتیا نے اننگز کے آخری اوور میں تیزگیندباز  نویدیپ سینی کی گیندوں پر مسلسل دو چھکے لگائے۔  آرچر نے 10 گیندوں پر ناٹ آوٹ 16 رنز میں ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا۔
سلامی بلے باز جوس بٹلر نے 12 گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 22 رنز بنائے۔ کپتان اسٹیون اسمتھ نے پانچ اور سنجو سیمسن چار رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ رابن اتھپا نے 22 گیندوں پر ایک چوکوں کی مدد سے 17 رنز بنائے۔ ریان پیراگ نے ایک چھکے کی مدد سے 18 گیندوں پر 16 رن بنائے۔بنگلور کے لیگ اسپنر یوجویندر چہل سب سے کامیاب گیندبازرہے۔ چہل نے چار اوورز میں 24 رن دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ چہل نے سیمسن ، اتھپا اور لومرور کو آؤٹ کیا۔ اسورو اڈانا نے 41 رن پر دو وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے اسمتھ اور پیراگ کو آؤٹ کیا جبکہ سینی نے بٹلر کو اپنا شکار بنایا ۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS