ہندوستان میں کورونا کا قہر عروج پر، ایک دن میں 45720نئے معاملے درج

0

 

نئی دہلی: گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے ریکارڈ 45 ہزار معاملے سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد متاثرہ کی تعداد 12.38 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور اس مدت کے دوران سب سے زیادہ 1129 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جس کی وجہ سے تعداد اموات 29861 ہوگئی ہے۔
صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا انفیکشن کے 45720 کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1238635 ہوگئی اور اسی مدت کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 29861 ہوگئی۔ اس عرصے کے دوران 29557 مریض صحت مند بھی ہوئے ہیں۔ اب تک 782607 افراد کو کورونا سے راحت ملی ہے۔ ایک دن میں پہلی بار 29557 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ اس وقت ملک میں کورونا انفیکشن کے 426167 فعال معاملےہیں۔
اگر مختلف ریاستوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حالات پر نگاہ ڈالی جائے تو سب سے متاثرہ مہاراشٹر میں انفیکشن کے 10576 نئے معاملے درج ہوئے اور 280 افراد کی موت ہوئی ہے۔ یہاں اب متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 37 ہزار 607 ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12556 ہے جبکہ 187769 افراد انفیکشن سے نجات پاچکے ہیں۔
تامل ناڈو میں جو انفیکشن کے معاملے میں دوسرے نمبر پر ہے، 5849 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور 518 افراد کی موت ہوئی ، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 186492 اور مرنے والوں کی تعداد 3144 ہوگئی ہے۔ ریاست کے 131583 افراد کو اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS