اتراکھنڈ ہائی اسکول اورانٹرمیڈیٹ بورڈ کے امتحانات میں لڑکیوں نے پھربازی ماری

    0

    نینی تال:اتراکھنڈ بورڈ کے امتحانات کے نتیجے بدھ کو اعلان کردیئے گئے۔ ہائی اسکول اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں اس مرتبہ لڑکیوں نے پھر بازی مارلی ہے۔ہائی  اسکول میں ٹہری کے گورو سکلانی اورانٹرمیڈیٹ میں جسپورادھم سنگھ کی بیوٹی وتسل ٹاپ رہیں۔ہائی اسکول اورانٹرمیڈیٹ کے مجموعی امتحانات میں بھی لڑکیوں نے بازی مار لی ہے۔
    ہائی اسکول میں 82.65 فیصد لڑکیاں جب کہ انٹرمیڈیٹ  میں 82.65 فیصد لڑکیاں پاس ہوئی ہیں۔
    اتراکھنڈ کے وزیر تعلیم اروند پانڈے کی موجودگی میں اسکول ایکزامینیشن کونسل کے چیئرمین آرکے کنوراورسکریٹری نیتا تیواری نے رام نگر بورڈ ہیڈکواٹرمیں امتحانات کے نتیجے کا اعلان کیا۔ ہائی اسکول میں نئی ٹہری کے گورو سکلانی نے 98.20 فیصد نمبر حاصل کرکے ٹاپ رہیں۔گورو نے 500 میں سے  491 نمبرحاصل کئے ہیں۔ہائی اسکول میں دوسرے مقام پرکاشی پورادھم سنگھ نگر کی جگاسا جب کہ تیسرے مقام پرنمبوچوڑکی شیوانی راوت رہیں۔جگاسا نے 97.80  جب کہ شیوانی  نے 97.60 فیصد نمبر حاصل کئے۔ جگاسا لڑکیوں کے زمرے میں ٹاپ رہیں۔
    اس طرح انٹرمیڈیٹ  کے امتحان میں جسپور ادھم سنگھ نگر کی بیوٹی وتسل نے 500 میں  سے 483 نمبرحاصل کرکے ٹاپ  مقام حاصل کیا ہے۔انہوں نے 96.60 فیصد نمبر حاصل کئے ہیں۔دوسرے مقام پرنینی تال کی یوگل جوشی رہے۔ یوگل نے 95.40 فیصد نمبروں کے ساتھ 500 مٰیں سے 477 نمبرحاصل کئے ہیں۔  تیسرے مقام پررشی کیش کے راہل یادو رہے ہیں۔راہل کو 95 فیصد نمبرحاصل ہوا  ہے۔کونسل کے  چیئرمین آر کے کنور نے بتایا کہ ہائی اسکول کے نتیجے میں  0.48 جب کہ انٹرمیڈیٹ کے نتیجے میں 0.13 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔  
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS