آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے زیراہتمام ’عالمی یونانی میڈیسن ڈے‘ کی تقریب منعقد

0

نئی دہلی (پریس ریلیز)
آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے زیراہتمام ’عالمی یونانی میڈیسن ڈے‘ کے موقع پر نیشنل سمپوزیم بعنوان ’سرجری اِن یونانی میڈیسن‘ جواہر لعل نہرو نیشنل یوتھ سنٹر، آئی ٹی او، نئی دہلی میں منعقد ہوا، جس کی صدارت پروفیسر مشتاق احمد نے کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے اس پروگرام کے انعقاد کا مقصد بتایا۔ انہوں نے کہا کہ طب یونانی کا فن سرجری کے بغیر ادھورا ہے، اس لیے اس میں دوائوں کے ساتھ ساتھ سرجری کا بھی نظم لازمی چاہیے۔ ان کے علاوہ پروفیسر سیّد شاکر جمیل، پروفیسر جگل کشور، پروفیسر محمد اختر صدیقی، ڈاکٹر راحت علی، ڈاکٹر پردیپ اگروال، پروفیسر محمد ادریس، ڈاکٹر سیّد فاروق، پروفیسر ایم اے جعفری، ڈاکٹر وینو گوپالاچاریہ نے طب یونانی کی ضرورت، اہمیت اور خصوصیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ اس موقع پر یادگار مجلہ’عالمی یوم یونانی میڈیسن‘ کا اجرا بھی عمل میں آیا جو کہ حکیم سیّد غلام مہدی راز کی حیات و خدمات پر مشتمل ہے۔ اس دوران طب یونانی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے والی شخصیات کو اعزاز سے نوازا گیا۔ جن لوگوں کو ایوارڈ دیا گیا ان میں پروفیسر حکیم سیّد ظل الرحمن، پروفیسر جگل کشور، پروفیسر سیّد شاکر جمیل، پروفیسر محمد اختر صدیقی، پروفیسر محمد اسلم، ڈاکٹر ناہید پروین، پروفیسر محمد انور، ڈاکٹر فخر عالم، ڈاکٹر ضیاء الرحمن شیخ، ڈاکٹر محمد عارف، ڈاکٹر امان اللہ، حکیم ایس پی بھٹناگر، ڈاکٹر منی رام سنگھ کے علاوہ ’اسٹار آف یونانی میڈیسن‘ میں ڈاکٹر فرحان اختر، ڈاکٹر سیّد رفیق احمد، ڈاکٹر تمنا نازلی، ڈاکٹر ایس جی وشنو ستیہ، ڈاکٹر فرقان رضا، ڈاکٹر فیاض احمد، ڈاکٹر پنکج رنجن، ڈاکٹر عبیدالرحمن، ڈاکٹر پرویز احمد خان، حکیم نوشاد صدیقی اور مسٹر نریش شامل ہیں۔
اس موقع پر اپنے صدارتی خطاب میں پروفیسر محمد مشتاق نے سرجری کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ طب یونانی میں صدیوں سے طریقہ علاج میں علاج بالید شامل ہے اور علاج بالید کا مطلب سرجری سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ طب یونانی میں بہت طاقت ہے جو عوام کی خدمات کے لیے مکمل طریقہ علاج ہے۔ سمپوزیم کے عنوان پر ڈاکٹر مصباح الدین اظہر علیگ نے ڈاکٹر سمبل رحمن علیگ کا پیپر پیش کیا۔ اہم شرکاء میں ڈاکٹر خورشید احمد شفقت اعظمی، ڈاکٹر ایم ایم ایچ صدیقی، محمد عارف اقبال، ڈاکٹر سلیم قدوائی، ڈاکٹر حبیب اللہ، ڈاکٹر صباحت اللہ امروہوی، ڈاکٹر محمد ناصر، ڈاکٹر ثبات احمد تیاگی، حکیم رشادالاسلام، ڈاکٹر مجیب الرحمن، ڈاکٹر ڈی آر سنگھ، ڈاکٹر اعجاز علی قادری وغیرہ شامل ہیں۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر عشرت کفیل اور ڈاکٹر طیب انجم نے انجام دیے۔ تمام شرکاء کا شکریہ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس ہماچل پردیش کے صدر ڈاکٹر الیاس مظہر حسین نے ادا کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS