وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے ملٹی میڈیا گائیڈ “کووڈ کتھا” کا آغاز کیا

0

نئی دہلی: وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج محکمہ سائنس اور ٹکنالوجی (ڈی ایس ٹی) کے 50 ویں یوم تاسیس کے دن کورونا وائرس سے متعلق ملٹی میڈیا گائیڈ "کووڈ کتھا" کا آغاز کیا۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے 50 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ڈی ایس ٹی کو مبارکباد پیش کی۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ محکمہ کے تمام خود مختار اداروں اور ماتحت دفاتر کے سربراہوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ سائنس وٹیکنالوجی اور اس کے خود مختار اداروں نے بین الاقوامی سطح پر اس ملک کا نام بلند کیا ہے۔کووڈ ۔19 وبا سے نمٹنے کے لئے ان کے ذریعہ جو اقدام اور کوشش کی گئی ہے وہ خاص طور پر اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ قوم کی 50 سالہ خدمت میں محکمہ سائنس و ٹکنالوجی کے داخلے کے ساتھ ہی اس کی گولڈن جوبلی کی تقریبات بھی شروع ہوئیں اور ملک کے مختلف حصوں میں ان گنت سرگرمیاں شروع کردی گئیں۔ 
محکمہ کی کاوشوں نے سائنس اور میگزین میں اشاعتوں کی تعداد کے لحاظ سے ہندوستان کو چین اور امریکہ کے بعد عالمی سطح پر تیسرے نمبر پر پہنچایا ہے۔ ‘‘
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS