گجرات میں چھ بلدیاتی انتخابات،امت شاہ نے گھروالوں کے ساتھ کی ووٹنگ

0
Image: The Financial Express

گاندھی نگر: گجرات کی کل آٹھ میں سے چھ بلدیہ احمد آباد،سورت،راجکوٹ،وڈودرا،جام نگر اور بھاونگر کے آج ہونے والے الیکشن کےلئے سخت سکیورٹی کے درمیان آج صبح سات بجے سے ووٹنگ شروع ہوئی اور اس دوران مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گھروالوں کے ساتھ احمدآباد کے نارائن پورا میں ووٹنگ کی۔
ان کے ساتھ ان کی بیوی کے علاوہ بیٹے اور انڈین کرکٹ کنٹرول بورڈ کے سکریٹری جے شاہ اور بہو بھی ووٹنگ کرنے کےلئے پہنچی تھی۔
ریاستی الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق پہلے چار گھنٹے میں یعنی صبح گیارہ بجے تک اوسطاً 19 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔
ان سبھی بلدیہ میں پچھلی بار برسر اقتدار بی جےپی کا قبضہ تھا۔ ووٹنگ میں تقریباً 54 لاکھ خواتین سمیت کل قریب ایک کروڑ 14 لاکھ ووٹر حصہ لے سکیں گے۔ اس کےلئے کل 11121 بوتھ بنائے گئے ہیں جن میں سے 1188 بے حد حساس اور 2255 حساس ہیں۔ 63 ہزار سے زیادہ ووٹر اہلکار اور 32 ہزار سے زیادہ پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ کل ملاکر 2276 امیدوار میدان میں ہیں جن میں سے 577 بی جےپی کے ،566 اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس ،91 نیشنلسٹ کانگریس پارٹی ،470 عام آدمی پارٹی ،353 دیگر پارٹیوں کے اور 228 آزاد ہیں۔ ریاست کی سب سے بڑی بلدیہ احمدآباد کی ایک سیٹ پر بلا مقابلہ الیکشن ہوچکا ہے۔
ووٹوں کی گنتی 23 فروری کو ہوگی۔ ریاست کی کئی بلدیہ،ضلع پنچایتوں اور تعلقہ پنچایتوں میں 28 فروری کو ووٹنگ ہوگی اور اس کی گنتی دو مارچ کو ہوگی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS