جیل میں قید سابق رکن اسمبلی عارف انورہاشمی کی 21کروڑ روپئے کی ملکیت ضبط

0

بلرامپور:اترپردیش کے ضلع بلرامپور کی جیل میں قید سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے سابق رکن اسمبلی عارف انور ہاشمی کی ضلع انتظامیہ نے تقریبا 21کروڑ روپئے ملکیت کی منقولہ و غیر منقولہ املاک کو ضبط کرلیا ہے۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہیمنت کٹیال نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ اترپردیش گینگسٹر ایکٹ کے تحت سابق رکن اسمبلی عاف انور ہاشمی کی 1.616ہیکٹر زمین کرک کی گئی ہے۔ جس کی قیمت تقریبا 20کروڑ 13لاکھ روپئے بتائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ دو فارچونر کار سمیت تین بڑی گاڑیوں کو بھی ضبط کیا گیا ہے جن می قیمت تقریبا 55لاکھ روپئے ہے۔ اس طرح کر ک کی گئی کل املاک کی قیمت تقریبا 21کروڑ روپئے ہے۔
انہوں نے بتایا کہ عارف انور ہاشمی کی گونڈہ میں تقریبا 15کروڑ اور لکھنؤ میں تقریبا 5تا6کروڑ کی غیر قانونی ملکیت ہے جس کے ضمن میں سفارش بھیجی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سابق ایم ایل اے نے کر ک کی گئی  املاک کو مجرمانہ عمل کے ذریعہ حاصل کیا تھا۔ جسے گینگسٹر ایکٹ کے تجاویزات کے تحت ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ  کے حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے کر ک کیا گیا ہے۔
 کٹیال نے بتایا کہ گذشتہ 11دسمبر کو بھی عارف انور ہاشمی کی تقریبا 50کروڑ روپئے کی منقولہ و غیر منقولہ املاک ضبط کی گئی تھیں۔ سابق ایم ایل اے کے خلاف تقریبا 22مجرمانہ معاملے درج ہیں۔جن میں غیر قانونی طریقے سے سرکاری اور غیر سرکاری زمینوں  پر قبضہ کرنے کے معاملات شامل ہیں۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS