فیکٹ چیک :ریلائنس جیو کی فایو جی ٹیسٹنگ سے ملک میں پھیل رہا ہے برڈ فلو؟ کیا ہے اس دعوی کا سچ

0

نئی دہلی: کیا ہورہا ہے وائرل :سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہورہی ہے۔ پوسٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ
جیو کی فایو جی (5G) ٹیسٹنگ سے ہندوستان میں پرندے مررہےہیں اور لوگوں کو بیوقوف بنایا جارہا ہےکہ برڈ فلو  
پھیل رہا ہے ۔
اور سچ کیا ہے؟
اس پوسٹ کی سچھائی جانےکےلئے ہم برڈ فلو سے جڑے کی ورڈس گوگل پر سرچ کیا۔ سرچ رزلٹ میں ہمیں دی انڈین ایکسپریس کی ویئب ساٹ پر اس جڑی خبر ملی۔
ویئب سائٹ کے مطابق ،سردیوں میں برڈ فلو پھیلنا عام بات ہے۔ سال 1997سے 50سے زیادہ ملکوں میں برڈ فلو کے معاملے دیکھے جاچکے ہیں۔
جانچ کے اگلے حصے میں ہم نے ریلائنس جیو کے سوشل میڈیا اکائونٹ کو سرچ کیا۔ سرچ رزلٹ میں ہمیں ریلائنس جیو کے ہینڈل پر ایک پوسٹ ملی، جس میں لکھا تھا کہ جیو فایو (5G) جی سال 2021کی دوسری چھماہی میں أئے گا۔
صاف ہے کہ سوشل میڈیا پر کیا جارہا دعوی فیک ہے۔ برڈ فلو کا تعلق ریلائنس جیو کے فایو جی نیٹ ورک سے نہیں ہے۔ 
بشکریہ:bhaskar

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS