کووڈ۔ 19 کے رہنما خطوط کی خلاف ورزی کے معاملے پر یوروپی یونین کے کمشنر نے دیا استعفی

    0

    یوروپی یونین کے تجارتی کمشنر فل ہوگن نے آئرش حکومت کے ان پر کووڈ۔ 19 کے رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگانے کے بعد جمعرات کو اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق مسٹر فل 19 اگست کو گاؤنٹ گالوے میں 80سے زیادہ لوگوں کے ساتھ گولف ڈنر میں شامل ہوئے تھے۔ ساتھ ہی 31 جولائی کو برسیلز سے آئرلینڈ کا دورہ کرنے کے بعد کوارنٹائن کے ضابطوں پر عمل نہ کرنے کے سلسلے میں بھی ان پر تنقید ہوئی تھی۔ مسٹر فی نے اگرچہ کہا ہے کہ انہوں نے کسی ضابطے کی خلاف ورزی نہیں کی ہے لیکن انہیں کووڈ۔ 19 کی رہنما ہدایات پر عمل مزید سختی کے ساتھ کرنا چاہیے تھےا۔ انہوں نے اپنے استعفی میں اس معاملے پر افسوس ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے دورے کے دوران ہوئی غلطیوں کے لئے آئرلینڈ کے لوگوں سے تہہ دل سے معافی مانتا ہوں۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS