عام لوگوں،کسانوں اور قبائلیوں کو بااختیار بنانا چھتیس گڑھ ماڈل کی خاصیت : بھوپش

    0

    رائے پور: چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپش بھگیل نے کہا کہ عام لوگوں،کسانوں،قبائلیوں اور کمزور طبقات کو بااختیار بنانا چھتیس گڑھ کے ترقیاتی ماڈل کی اہم خصوصیت ہے ۔     
    بگھیل نے آج ریڈیو پرنشر ماہانہ ریڈیوٹاک لوک وانی کی 13 ویں قسط میں ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دو برسوں کی حکوت میں لوگوں کے جذبات اور امیدوں پر کھرا اترتے ہوئے انتظامی امور کو آسان بنانے کی ریاستی حکومت نے کوشش کی ہے ۔ چھتیس گھڑی ثقافت کو فروغ دے کر  لوگوں کے من میں اپنی ثقافت اور شناخت کا جذبہ ایک مرتبہ پھر پیدا کیا ہے ۔
    انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے کسانوں کے لئے قرض معافی،دھان خریداری،سوراجی گاؤں،راجیو گاندھی کسان نییائے یوجنا اور گودھن نیائے یوجنا جیسی متعدد اسکیمیں نافذ کیں،جس سے دیہات کو مستقل طاقت مل رہی ۔ اس کے ساتھ ہی ریاستی حکومت کی پالیسیوں  کاصنعت اور کاروباری شعبے میں بھی مثبت اثر دیکھا گیا۔ پورا ملک کورونا بحران کے دوران کساد بازاری سے متاثر ہوا تھا ، جبکہ چھتیس گڑھ کساد بازاری سے مبرا رہا ۔  

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS