دنیابھرمیں ایک ارب سے زائداسٹوڈنٹس کی تعلیم متاثر:اقوام متحدہ

0

نیویارک: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے کہاہے کہ کوروناوائرس کووڈ-19کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیوں میں تاریخ کا سب سے بڑا خلل آیا ہے  اورجولائی کے وسط تک 160 سے زائد ممالک میں اسکول بند ہونے سے ایک ارب سے زائد اسٹوڈنٹس متاثر ہوئے ۔
ایسو سی ایٹ پریس کے مطابق سکریٹری جنرل نے کہا کہ دنیا بھرمیں کم از کم 4 کروڑبچے اپنے پری سکول کے اہم ترین سال میں تعلیم سے دورہوگئے۔انہوں نے خبردارکیا کہ کوروناوائرس کے نتیجے میں دنیاایک نسل کی تباہی کا سامناکررہی ہے جس سے سامنے نہ آنے والی انسانی صلاحیت اوردہائیوں کی پیشرفت ضائع ہوسکتی ہے اور عدم مساوات بڑھ سکتی ہے ۔

 

ہمارے واٹس ایپ گروپ میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click: https://bit.ly/37tSUNC

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS