ممبئی  کے لال باغ علاقے میں سلنڈر دھماکہ میں 16 افراد زخمی

    0

    ممبئی : اتوار کے روز جنوبی ممبئی کےلال باغ  علاقے میں واقع ایک   رہائشی عمارت میں سلنڈر  پھٹنے کے سبب ھوئے دھماکے میں 16 افراد زخمی ہوگئے۔
    فائر بریگیڈ محکمہ کے  مطابق  آج صبح تقریبا آٹھ بجے   لال باغ کی گنیش گلی  میں واقع چار منزلہ سارہ بھائی  نامی عمارت کی دوسری منزل کے  ایک کمرے  میں یہ حادثہ رونما ھوا۔ دو فائر انجن اور دو جمبو ٹینکر کی مدد سے نصف  گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا گیا۔
    مجموعی طور پر 16 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 12 افراد کا  کے ای ایم اسپتال  میں علاج جاری ہے، جبکہ 4 افراد کا گلوبل اسپتال میں علاج چل رہا ہے اور انکی  حالت مستحکم ہونے کی اطلاع ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS