سی ککمبر کی اسمگلنگ معاملے میں سی بی آئی کی جانچ شروع

0

نئی دہلی: مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) نے لکشدیپ سے سمندر حیات’سی ککمبر‘کی مختلف نسلوں کی اسمگلنگ کے معاملے کی جانچ 
شروع کردی ہے۔ 
سی بی آئی نے ماحولیات کی وزارت کے تحت کام کرنے والے وائلڈ لائف کرائم کنٹرول بیورو کی اپیل منظور کرتے ہوئے کل لکشدیپ کے کاوارتّی کے چار لوگوں کے 
خلاف ایف آئی آر درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔
 کاوا رتی محکمہ جنگلات نے معدوم ہوچکیں مختلف نسلوں کے 173 مردہ اور 46 زندہ سی ککمبر کو سہیلی چریا کارا جزیرے کے نزدیک سے ایک کشتی سے برآمد کیا 
تھا۔ اس کے بعد اس معاملے میں سی بی آئی جانچ کی سفارش کی گئی تھی۔ ایف آئی آر میں جن چار افراد کو ملزم بنایا گیا ہے، ان میں سلمان الفارس، عرفان الدین، رامش 
خان اور محمد علی کوڈی پلی شامل ہیں۔ یہ سبھی کاراوتی کے رہنے والے ہیں۔ معاملے کی جانچ جاری ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS