دنیا میں کورونا وائرس:ہلاکتیں 5لاکھ 41 ہزار، متاثرین 11،756،373

    0

     نئی دہلی: دنیا بھرمیں کوروناوائرس کووڈ19 سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 541،085 ہزار ہو گئی ہے ۔ جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد  11،756،373 ہوچکی
    ہے۔امریکہ میں ایک بار پھر ایک ہی روز میں 50 ہزار مریض سامنے آ ئے جب کہ 132،981 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔دنیا بھر میں 6،753،092افراد اس
    مرض سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
    امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق،دنیا بھر میں کورونا  متاثرین کی
    تعداد بڑھ کر 11،756،373 ہوگئی ہے جب کہ 541،085 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
    امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی  کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر(سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کووڈ ۔19 کے معاملہ میں
    امریکہ دنیا بھر میں پہلے،برازیل دوسرے اورہندوستان تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری طرف،اس وبا کی وجہ سے اموات کے اعداد وشمارمیں،امریکہ پہلے،برازیل
    دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبرپرہے۔
    دنیا میں خود کوسپرپاور قراردینے والے امریکہ میں  اب تک 3،041،035 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 132،981 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل میں
    اب تک 1،626،071 افراد متاثر ہوئے ہیں جب کہ 65،556 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
     ہندوستان میں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران،کورونا وائرس کے 964+نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اب جان لیوا وبا کے متاثرین کی مجموعی تعداد
    721،310 ہوگئی ہے۔ اسی مدت کے دوران کورونا وائرس کی زد میں آنے سے 10+ اموات کے ساتھ  ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 20،184 ہوگئی ہے۔ اس وقت
    ملک میں کوروناوائرس  کے 260،897 فعال کیسز موجود ہیں اور اب تک 440،229 افراد اس وبا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
    روس میں بھی کووڈ 19 کیسز کے لحاظ سے دنیا میں چوتھے نمبر پرپہنچ گیا ہے اوراس وبا نےاب تک 694،230 افراد کو متاثر کیا ہے  جب کہ 10،494افراد
    اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پیرو میں صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے،یہ ملک اس فہرست میں پانچویں نمبرپرپہنچ گیا ہے، جہاں متاثرہ افراد کی تعداد
    305،703 تک پہنچ چکی ہے اور 10،772 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ چلی کورونا وائرس کیسز کے معاملہ جہاں اب تک 2،98،557 افراد کورونا وائرس سے متاثر
    ہوچکے ہیں اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6384 ہے۔ کورونا سے متاثرہونے کے معاملہ میں برطانیہ میں اب تک 285،768 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں
    اور 44،236 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔میکسیکو نے کورونا انفیکشن کے معاملے میں اسپین کو  پیچھے چھوڑ دیا ہے اوریہاں  متاثرہ افراد کی تعداد 261،750 تک
    جا پہنچی ہے اور اب تک اس وائرس کی وجہ سے31،119 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسپین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 298،869 ہے جب کہ 28،388
    افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
    کورونا وائرس سے متاثرخلیجی ملک ایران دنیا بھرمیں جہاں متاثرین کی تعداد 2،43،051 تک جا پہنچی ہے اور اس کی وجہ سے 11،731 افراد لقمہ اجل بن چکے
    ہیں۔
    یوروپی ملک اٹلی جہاں اب تک 2،41،819 افراد کووڈ ۔19 سے متاثر ہوئے ہیں اور 34،869 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ہمسایہ ملک پاکستان میں کورونا سے
    متاثرہ افراد کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور اب تک 2،31،818 افراد اس جان لیوا وائرس سے  متاثر ہوچکے  ہیں 4762 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ایک اور
    ہمسایہ ملک بنگلہ دیش میں 1،35618 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں ، جبکہ 2096 افراد اس بیماری کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔
    سعودی عرب نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے  کے معاملہ میں ترکی اور فرانس کو پیچھے چھوڑ دیا ہےجہاں متاثرہ افراد کی تعداد 2،13،716 ہوگئی ہے اور
    1968 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ترکی نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں فرانس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جہاں متاثرہ افراد کی تعداد
    2،06،844 تک جا پہنچی ہے اور 5241 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔جنوبی افریقہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 205721 تک جا پہنچی ہےاور 3310 افراد
    ہلاک ہوچکے ہیں۔فرانس میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 205،597 ہے اور 29،923 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جرمنی میں 1،98،064 افراد متاثر
    ہوئے ہیں اور 9022 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
    چین میں اب تک 84،889 افراد  کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 4،641 افراد  ہلاک ۔ خیال رہے  دنیا میں کورونا وائرس کا پہلا کیس اسی ملک میں ملاتھا۔
    کورونا وائرس نے بیلجیم میں 9771 ، کینیڈا میں 8748 ،نیدرلینڈ میں 6147،سویڈن میں 5433،ایکواڈور میں 4821 ،مصر 3422 ،انڈونیشیا 3241 ،
    عراق 2567 ، سوئٹزرلینڈ میں 1965، آئرلینڈ میں 1741 ، پرتگال میں 1620 اور ارجنٹائنا میں 1582 افراد ہلاک ہوئے ہوئے ہیں۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS