چین کی اپنے کوسٹ گارڈ کو اسلحہ استعمال کرنے کی اعلیٰ ترین قانون ساز باڈی کی اجازت

    0

    بیجنگ: چین کی حکومت نے اپنے کوسٹ گارڈ کو اپنے سمندری علاقے میں غیر ملکی طاقتوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ہتھیاروں کے استعمال کی اجازت دے  دی ہے۔
    چین کے اس اقدام سے چین کے اطراف متنازع پانیوں میں کشیدگی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کے بحیرہ مشرقی چین میں جاپان اور جنوب میں متعدد جنوب مشرقی ایشیائی ممالک سے سمندری خود مختاری کے تنازعات ہیں۔
    اس قانون کی منظوری سے کوسٹ گارڈ کو دیگر ممالک کے ماہی گیروں کی کشتیوں کا پیچھا کرکے انہیں نشانہ بنانے کی اجازت ہوگی۔
    چین کی سرکاری میڈیا کے مطابق ملک کی اعلیٰ ترین قانون ساز باڈی، نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی نے کوسٹ گارڈ قانون کی منظوری دی۔
     این ایچ کے نیوز کے مطابق چین  کے جہازوں کو باقاعدگی سے جزائر کے پاس دیکھا گیا ہے۔ ایسے بھی واقعات ہوئے ہیں جب چینی بحری جہازوں نے  جاپانی سمندری علاقوں میں داخل ہوئے اور جاپانی ماہی گیری کشتیوں کا تعاقب کیا۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS