چین نے ہندوستان کو کورونا سے لڑنے کے لئے 6.5 لاکھ ٹیسٹنگ کٹ بھیجے

0

کووڈ 19 وبائی مرض سے لڑنے میں مدد کے لئے چین نے ہندوستان کو 6.5 لاکھ کورونا وائرس میڈیکل کٹس بھیجی۔
بیجنگ میں ہندوستان کے سفیر وکرم مصری نے ٹویٹ کرتے ہوئے اس بات کی اطلاع دی۔  انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ چین سے 20 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کٹس اگلے 15 دنوں میں  ہندوستان بھجوا دی جائیں گی۔
 مسری نے جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں لکھا '' انڈیا فائٹس کورونا وائرس ، ریپڈ اینٹی باڈی ٹیسٹ اور آر این اے ایکسٹریکشن کٹس سمیت کل 650،000 کٹس کو صبح ایئر پورٹ سے انڈیا روانہ کیا گیا ہے

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS