وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ نے ریاست کو مافیا سےپاک کرنےکا عزم لیا

    0

    بھوپال : مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج پھر کہا کہ اس ریاست کو مافیاسے پاک کرنا ہے اور انتظامیہ اس سمت اور بہتر طریقہ سے کام کرکے ۔
    چوہان نے یہاں ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ ریاست کے سبھی ڈویژنل کمشنروں،کلکٹروں،انسپکٹر جنرلس آف پولیس اور پولیس سپرنٹنڈنٹس سے خطاب کیا۔ چوہان نے پچھلے دنوں کئی ضلعوں میں غیرسماجی عناصر اور مافیاکے خلاف کی گئی کارروائی کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ریاست کو پوری طرح سے مافیا سے پاک کرنا ہے۔ یہ سبھی افسران یقینی بنائیں کہ اس دوران غریبوں کو کوئی پریشانی نہ ہو۔لیکن غنڈوں،بدمعاشوں کو بخشا نہ جائے ۔
    وزیراعلی نے موسم میں آئی تبدیلی کابھی ذکر کیا اور دھان،جوار اور باجراکی خریداری کاکام بہتر ڈھنگ سے کرنے والے ضلعوں کو مبارک باد دی ۔انھوں نے کہاکہ موسم میں آئی تبدیلی کی وجہ سے  ٖفصلوں کو محفوظ رکھنے کا بندوبست کیاجائے ۔ انھوں نے کورونا ویکسین کے تعلق سے آئندہ ٹیکہ کاری کی تیاریوں کی تفصیلات بھی معلوم کیں ۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS