آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کی جانب سے عثمان پور میں طب یونانی اورآنکھوں کی جانچ کے کیمپ کا افتتاح چودھری متین احمد نے کیا

0

نئی دہلی(محمد یامین ایس این بی):آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے تحت عثمان پورکے پشتہ نمبر 1 پرمفت یونانی طبی کیمپ اور آنکھوں کے چیک اپ کا اہتمام کیا گیاجس کی کنوینر ڈاکٹر شہناز پروین تھیں۔ کانگریس کے سینئر لیڈراور سیلم پور کے سابق رکن اسمبلی چودھری متین احمد نے کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ اس آ سمان چھوتی مہنگائی کے دوران مفت طبی سہولتیں فراہم کرنا بہت بڑی خدمت ہے جس کے لئے ڈاکٹر سید احمد خان، ڈاکٹر شہناز پروین وان کی ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر سید احمد خان نے بتایا کہ ہماری مہم ’’یونانی اپچارجنتا دووار‘‘کے تحت مفت یونانی کیمپ کا اہتمام ملک کے مختلف علاقوں میں کیا جارہا ہے جس میں غریبوں کو مفت طبی سہولت فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ڈاکٹر شہناز پروین نے کہا کہ عثمان پور پسماندہ علاقہ ہے جس میں مفت طبی کیمپ کا اہتمام کرنے میں عثمان پور کی طرف سے آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔اس موقع پرڈاکٹر ذکی الدین، مظہر حسین(شملہ)،حکیم اعجاز احمد اعجازی ،حکیم عطاء الرحمن اجملی اور حکیم صلا ح الدین،رضا کار محمد عابد، محمد شہزان ،فرحان ،عاشق نگینوی، ڈاکٹر نیتو شرما، علمہ،نذبیٰ ،و نایاب خان ،شیخ محمد شارق ،محمد فیضان، محمد مظہر، محمد سعد،محمدصادق ودیگر اپنی خدمات پیش کیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS