ارنب گوسوامی و دیگر 2 کیخلاف فرد جرم دائر 

    0

    ممبئی:خود کشی کے لیے اکسانے کے 2018 کے معاملے میں ریپبلک ٹی وی کے چیف ایڈیٹر ارنب گوسوامی اور 2 دیگر لوگوں کے خلاف دائر فرد جرم کے مطابق ملزمان نے متاثرہ انویے نائک کی ان دھمکیوں پر کوئی دھیان نہیں دیا کہ ان تینوں کے ذریعہ بقایے کی ادائیگی نہیں کیے جانے پر وہ خودکشی کر لے گا۔ فرد جرم میں یہ بھی کہا گیا کہ ملزمان کے ذریعہ بقایہ کی ادائیگی نہیں کیے جانے سے ذہنی تنائو کے شکار نائک نے پہلے اپنی ماں کمد کا گلا گھونٹا جوکاروبار میں اس کی شراکت دار تھیں اور پھر خود پھانسی لگا کر جان دے دی۔ پولیس نے جمعہ کو نزدیکی رائے گڑھ ضلع میں علی باغ کی ایک عدالت میں فرد جرم پیش کی۔ انٹیریئر ڈیزائنر انویے نائک اور اس کی ماں کو مبینہ طورپر خودکشی کے لیے اکسانے کا معاملہ رائے گڑھ میں ہی چل رہا ہے۔
     گوسوامی کے علاوہ 2 دیگر ملزمان فروز شیخ اور نتیش شاردا کے نام بھی فرد جرم میں شامل ہیں۔ فرد جرم کے مطابق’متاثرہ (نائک)نے ان سے(ملزمان سے)کہا تھا کہ اگر وہ اس کے بقایے کی ادائیگی نہیں کریں گے تو وہ خود کشی کر لے گا۔ ملزمان نے حالانکہ اس کی دھمکی کو نظر انداز کیا اور اس سے کہا کہ وہ جو چاہتا ہے، وہ کرے۔‘اس میں کہا گیا کہ’ملزمان نے اس کے بقایہ کی ادائیگی نہیں کی جس سے نائک ذہنی تنائو میں تھا۔ اس نے یہ سوچ کر پہلے اپنی ماں کا گلا گھونٹ دیا کہ انہیں بعد میں پریشانی ہو سکتی ہے کیونکہ وہ بھی کاروبار میں شراکت دار تھیں۔‘فرد جرم میں کہا گیا ہے کہ نائک نے خود کشی سے قبل ایک خط لکھا اور بعد میں پھانسی لگا لی۔  

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS