جموں میں بی ایس ایف نے 135 فٹ اونچے پول پر ترنگا لہرایا

    0

    بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے 72 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر منگل کو جموں کے مضافاتی علاقہ سچیت گڑھ میں بین الاقوامی سرحد کی اوکٹرائی پوسٹ کے نزدیک 135 فٹ اونچے پول پر ترنگا لہرایا ہے۔
    135 فٹ اونچا یہ پول اس جگہ پر نصب کیا گیا ہے جہاں سے بین الاقوامی سرحد کی باڈ محض ایک سو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔ آئی جی بی ایس ایف جموں این ایس جموال کے مطابق پول پر لہرایا جانے والا ترنگا نہ صرف جموں بلکہ پاکستان سے بھی دیکھا جائے گا۔
    انہوں نے ترنگا لہرانے کی رسم انجام دینے کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا: 'یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ بہت خوشی کی بات ہے کہ بی ایس ایف نے جس جگہ کو چنا ہے وہ ایک سیاحتی مقام ہے۔ ہم اس کے ذریعے امن کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ زیادہ سے زیادہ لوگ یہاں آئیں'۔
    ان کا مزید کہنا تھا: 'یہ جھنڈا دور دور سے دکھائے دے گا۔ جموں ہی نہیں پاکستان سے بھی دکھائے دے گا۔ یہ امن کی ایک علامت ہے۔ ہم امن کا پیغام دینا چاہتے ہیں'۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS