امریکہ میں بوئنگ ایس میں خرابی، بوئنگ کےتمام 24 طیارے عارضی طور پر گراؤنڈ

0
13

واشنگٹن: امریکہ کے شہر ڈینور میں بوئنگ 777 ایس طیارے کا انجن فیل ہونے کے واقعہ کے بعد امریکہ نے بوئنگ 777 ایس کے تمام 24 طیارے عارضی طور پر گراؤنڈ کردیئے گئے ہیں۔
امریکہ میں بوئنگ -777 ایس طیارے کا ڈینور سے ہونولولو کی پرواز کے لئے اڑان بھرنے کے فوری بعد انجن فیل ہوگیا تھا، طیارے میں اس وقت 231 مسافر اور عملہ کے 10 ارکان سوار تھے۔
طیارے نے انجن فیل ہونے کے بعد ایمرجنسی لینڈنگ کی،واقعہ میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونےکی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
بوئنگ نے بھی دنیا بھر کی تمام ایئرلائنز کو ڈینور میں پیش آنے والے واقعہ کے بعد بوئنگ- 777 ایس کے 120 سے زائد تمام طیاروں کو گراؤنڈ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔