آکاش وانی بھون پہلی منزل میں آگ لگی

0

نئی دہلی: دہلی میں پارلیمنٹ ہاؤس روڈ پر واقع آکاش وانی بھون کی پہلی منزل پر اتوار کی صبح آگ لگ گئی ہے۔
فائربریگیڈ محکمے کے ایک افسر نے بتایا کہ صبح قریب پانچ بج کر 58 منٹ پر آکاش وانی بھون میں آگ کی اطلاع ملی۔ موقع پر فوراً آٹھ فائربریگیڈ گاڑیاں بھیجی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ آگ عمارت کی پہلی منزل کے ایک کمرے میں لگی تھی۔ آگ کمرے میں بجلی کے ایک آلے میں لگی تھی۔ فوراً آگ کو بجھا لیا گیا۔اس میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS