افغانستان: گاڑی کے انجن میں دھماکے سے ایک ہی کنبہ کے 10 افراد ہلاک

0

کابل: افغانستان کے صوبے اورزگان میں ایک منی وین کے انجن میں پانی بھر جانے سے اس میں ہونے والے دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 10افراد ہلاک ہو گئے۔
افغان میڈیا کے مطابق اورزگان کے پولیس ترجمان بتایا کہ بدقسمت خاندان شادی کی ایک تقریب میں شرکت کے بعد واپس اپنے گھر جا رہا تھا کہ ان کی گاڑی دریائے ہلمند میں پھنس گئی ۔
پولیس ترجمان کے مطابق دریا میں پانی کا دباؤ اس قدر شدید تھا کہ پانی گاڑی کے انجن میں داخل ہو گیا اور انجن زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے گاڑی میں آگ لگ گئی۔
اورزگان پولیس ترجمان کا بتانا ہے کہ آگ نے آنا فاناٍ پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود ایک ہی کنبہ کے 10 افراد ہلاک ہو گئے۔
ہلاک ہونے والوں میں تین کم عمر بچے بھی شامل تھے جب کہ دولہا اور دلہن دوسری گاڑی میں ہونے کی وجہ سے بچ گئے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS