اڈانی پورٹس نے دیگھی پورٹس کو تحویل کیا،دس ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری کا اعلان

0
Image:Panjab Kesari

نئی دہلی:اڈانی پورٹس اینڈ اسپیشل ایکونومک زون (اے پی ایس ای زیڈ)نے مہاراشٹر میں دیگھی پورٹس لیمیٹیڈ کی تحویل پوری کرنے کے ساتھ ہی اس بندی گاہ کو مہاراشٹر کا اہم مال ٹرانسپورٹ مرکز بنانے کے مقصد سے ایک ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کمپنی نے آج یہاں جاری بیان میں کہا کہ اس کا مقصد اس بندر گاہ کو جواہر لال نہرو پورٹ ٹرسٹ کے متبادل کے طورپر تیار کرنا ہے۔ اس کےلئے وہ ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنے جارہی ہے۔
کمپنی نے کہا کہ اس بندرگاہ سے مہاراشٹر، شمالی کرناٹک ،مغربی تلنگانہ اور مدھیہ پردیش کے صارفین کو خدمات فراہم کرانے میں مدد ملے گی۔
کمپنی میں دیوالیا عمل کے تحت دیگھی پورٹ لیمیٹڈ کی 705کروڑ روپے میں مکمل طورپر انضمام کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS