پولیس کا ضلع بڈگام میں دو جنگجو اعانت کاروں کی گرفتاری کا دعویٰ

0

سری نگر: پولیس نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام سے لشکرطیبہ نامی جنگجو تنظیم سے وابستہ دو اعانت کاروں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے قابل اعتراض مواد بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے پیر کے روز تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر پولیس اور فوج کی 53 آر آر کی ایک ٹیم نے ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں اتوار کے روز ایک ناکہ لگا دیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس دوران سیکورٹی فورسز نے دو افراد کو روک کر ان کی جامہ تلاشی لی اور ان کی تحویل سے کچھ ناقابل مواد بشمول کچھ جھنڈے،بینرس اور لیٹر پیڈس بر آمد کئے۔
گرفتار شدگان کی شناخت سمیر احمد یتو اورعبید احمد ملہ ساکنان کولگام کے بطور ہوئی ہے۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ دونوں جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام اورپلوامہ میں ہینڈ گرینیڈ پھینکنے کے واقعات میں ملوث ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار شدگان ضلع بڈگام میں نوجوانوں کو جنگجوؤں کی صفوں میں شمولیت اختیار کرانے یا اعانت کار بن جانے پر آمادہ کرنے کا کام انجام دیتے تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS